9 اکتوبر 2011 - 20:30

سعودي عرب کي حکومت ملک کے مشرقي علاقے ميں پرامن مظاہرہ کرنے والے شيعہ مسلمانوں کو دہشتگردي کے الزام ميں پھانسي کي سزا دينے کا ارادہ رکھتي ہے-

ابنا: اس بات کا انکشاف سرکردہ عرب محقق حمزہ حسن نے العالم ٹيلي ويژن سے بات چيت کرتے ہوئے کيا- انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اس سے قبل بھي اس علاقے کے بہت سے حکومت مخالف لوگوں کو خدا اور رسول کا دشمن قرار ديکر پھانسي ديتي رہي ہے -

انہوں نے کہا کہ اس بار سعودي حکومت دہشتگردي کا الزام ديکر حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو پھانسي دينے کا ارادہ رکھتي ہے-

واضح رہے کہ سعودي فوجيوں نے ہفتے کے روز مشرقي شہروں، العواميہ اور القطيف ميں ظالم و جابر حکومت کے خلاف پرامن مظاہرہ کرنے والوں پر حملہ کرکے چوبيس افراد کو گرفتار کيا ہے- گرفتار شدگان ميں ايک خاتون بھي شامل ہے............

/169